نکاح کی چند باتیں

Scan-180924-0001 (2)_1

نکاح کی چند باتیں

طبع جدید : طبع جدید : جمادی الاوّل ۱۴۲۴ھ
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 34
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 5.20. MB

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

احقر کے خاندان اوربرادری میں جب کبھی کسی نکاح کی تقریب میں شرکت کا موقع ملتا ہے تو احبان کی فرمائش پر نکاح سے پہلے مختصر بیان کرنے کا معمول ہے۔ جس میں قرآن و سنت کے کی روشنی میں دین کی عام باتیں اور خاص طور پر نکاح کے متعلق ضروری باتیں طرف متوجہ کیا جاتاہے۔ چنانچہ اس موضوع پر قدرے مفصل کتاب “شادی بیاہ کے اسلامی احکام” کے نام سے مولانا عبد اللہ میمن صاحب نے میمن اسلامک پبلشر سے شائع کی ہے۔ یہ ہر گھر کی ضرورت ہے اسے ہر گھر میں ہونا چاہئے اور اس کے مطابق عمل کرنا چاہئے۔

حسب معمول ایک عزیز  کے نکاح کےموقع پر نکاح اور گھر والوں کی اصلاح و تربیت کے سلسلہ میں چند باتیں عرض کی گئیں جو پسند کی گئیں اور ٹیپ رکارڈر کے ذریعہ محفوظ کر لی گئیں اور عزیزم حاجظ نعیم الرحمٰن سلمہ نے ٹیپ ریکارڈر کی مدد سے ان کو نقل کر لیا اور ان کو چھپواکر تقسیم کرنے کا اشتیاق ظاہر کیا۔ بندہ نے اجازت دیدی۔

اب یہ کتابچہ آپ کے ہوتھوں میں ہے پڑھئے اور عمل کیجئے۔ اللہ پاک عمل کی توفیق بخشیں اور سب مسلمانوں کے لئے اس کو نافع اور مفید بنائیں۔ آمین

 

عبدالرّؤف سکھروی

۱۴۲۴-۵-۱