مسلم شریف کی آسان شرح (دوم)

Scan-200909-0001

مسلم شریف کی آسان شرح (دوم)

ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : 782
ڈاؤن لوڈ سائز : 56.2 MB

[mks_col][mks_one_half]

  • کتاب الصید والذبائح
  • کتاب اللباس والزینۃ
  • کتاب الطب، کتاب الرویا

[/mks_one_half][mks_one_half]

  • کتاب الجہادوالسیر
  • کتاب الاضاحی
  • کتاب الآداب

[/mks_one_half][/mks_col]

بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والعاقبة للمتقين والصلاة والسلام على رسول الله محمد و على آله و أصحابه أجمعين
امّابعد!

یکم ذوالقعدہ ۱۴۱۷ھ میں دورۃ حدیث کا پہلا سبق مسلم شریف جلد ثانی ازکتاب الفضائل تا آخر مدرستہ البنات شعبہ دارالعلوم کراچی میں احقر کے پاس آیا،اور الحمد للہ تعالیٰ چند سالوں تک یہ درس ہوتا رہا پھر یہ سبق طلباء دورۃ حدیث میں منتقل ہوا، جہاں کتاب الجھاد والسیر ختم کتاب تک یہ درس ہوتاہے اور اب تک الحمدللہ تعالیٰ جاری ہے۔
اور اکیس ۲۱ سال بعد ۲۹ شوال۱۴۳۸ھ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم شریف جلد اوّل کتاب الایمان،اور کتاب النکاح سے ختم تک دورۃ حدیث کی طالبات کے لئے یہ مبارک سبق احقر کے پاس آیاہے،اللہ پاک اس کو آسان فرمائیں اور قبول فرمائیں،آمین
شعبئہ تعلیمات کی طرف سے جب یہ سبق احقر کے پاس آیا تو اسی وقت دل میں ارادہ ہواکہ مسلم شریف جلدِ اول اور جلدِ ثانی کے ان منتخب ابواب کی مختصر تشریح ساتھ ساتھ لکھ لی جائے اورکمپوز کروا کر اس کو قابل اشاعت بنایا جائے تا کہ دروۃ حدیث کے طلباء اور طلبات کے لئے آسانی ہوجائے اور وہ اس کی مدد سے مسلم شریف کی دونوں جلدوں کے منتخب ابواب بآسانی سمجھ سکیں۔ احقرر نے اس تشریح وتوضیح کے لئے شرح النووی فتح الملہم،تکلمہ فتح الملہم اور درسِ مسلم کو بطورِ خاص سامنے رکھا ہے بلکہ اس کا مقدمۃ العلم اور مقدمۃ المتاب الا یمان تقریبا درسِ مسلم کی تلخیص اور تسہیل ہے، کیونکہ اس کی شرح کے لئے یہ نہایت کا فی وشافی تھی اور کہیں کہیں دوسری شروح سے بھی استعادہ کیا ہے جیسے مرقات شرح مشکوٰۃ،شرح الطیبی وغیرہ۔اور کتاب النکاح سے لے کر کتاب العتق تک فتح الملھم اور دیگر شروحات سے مرتب کیا ہے۔
اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے، اللہ پاک اس کاوش کو قبول فرمائیں،طلبا ءاور طالبات کے واسطے احادیث طیبہ اور ان کے متعلق احکام و مسائل کو سمجھنا آسان فرمائیں اور ان کے لئے نافع اور مفید بنائیں اور اپنی بارگاہ میں شرفِ قبول عطا فرمائیں،آمین،
مولانا طاھر اقبال صاحب زادہ اللہ علما وعملا کو اللہ پاک نے تخریج و تعلیق کا ذوق عطا فرمایاہے، اور اس اسے پہلے مسلم شریف جلدِ ثانی کی آسان شرح کی دوجلدوں پر یہ کام بخوبی کر چکے ہیں، بندہ نے ان سے اس پر بھی یہ کام کرنے کی درخواست کی جو انہوں نے بخوشی قبول کی اوع یہ اہم کا انہوں نے ماشا اللہ بحسن و خوبی انجام دیا، اللہ تعا لیٰ ان کو دارین میں اس کا بہتریں بدلہ عطا فرمائیں، اور اس کاوش کو قبول فرماکر طالبات کے لئے نافع اور مفید بنائیں،آمین بحرمۃ سیّد المرسلین و خاتم النبیین احمد و آلہ اجمعین الیٰ یوم الدّین.

بندہ عبدالرّوف سکھروی عفا اللہ عنہ
جامعہ دارالعلوم کراچی
۱۸ ذوالقعدہ بروز جمعہ ۱۴۳۸ھ