مجالسِ سکھروی
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمدللہ وکفی و سلام علیٰ عبادۃ الّدین اصطفیٰ۔ امابعد
اتوار کے روز عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد بیت المکرم گلشن اقبال کراچی میں،سیدی و استاذی حضرت مولانا محمد تقی عثمانی مد ظلم العالی کے فرمانے پر بندہ دین کی کچھ باتیں طالب علمانہ انداز کی عرض کردیا کرتاتھا، جسے مولانا عبداللہ میمن صاحب مد ظلہ بزریعہ ٹیپ رکارڈر محفوظ کرلیا کرتے تھے، جنہیں موصوف نے اصلاحی بیانات کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا ہے۔
اب ان کے چھوٹےبھائی عزیز والی اللہ میمن سلمہ،’’مجالس سکھروی‘‘ کے عنوان سے دوسرا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، اس کی یہ پہلی جلد آپ کے سامنے ہے، یہ مجموعہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ دس جلدوں میں مکمل ہوگا، پہلی جلد کے اکثر بیانات احقر کی نظرثانی کئے ہوئے ہیں، بعض جگہ بندہ نے کچھ تر میم بھی کی ہے اور احادیث کی تخریج کرواکر ان کا حوالہ بھی لکھوادیا ہے، تا کہ اطمینان رہے۔
بہر حال! یہ کوئی مستقل کتاب نہیں ہے، بلکہ تقاریر کا مجموعہ ہے، ان سے کسی مسلمان کو فائدہ پہنچنا ،محض اللہ تعا لیٰ کا فضل ہے، اور اگر کوئی با گیر مفید یا گیر محتاط ہو تو یقینا وہ بندہ کی کو تاہی ہے، مطلع فر مائیں!
دل سے دعا ہے، اللہ تعالیٰ اپنے مضل و کرم سے ان مواغظ کو احقر کی اور تمام پڑھنے اور سننے والوں کی اصلاح کا زریعہ بنائیں،زخیرۃ آخرت بنائیں، اپنی رضا اور ڑضوان کا ذریعہ بنائیں۔ اور اپنی بارگاہ عالی میں شرف قبول عطا فرمائیں،اور مرتب و نا شر کو انکی اس خدمت کا بہتر سے بہتر بدلہ دونوں جہاں میں عطا فرمائیں۔آمین
وصلی اللہ تعالیٰ النبی الامین محمد و آلہِ واصحابہِ اجمعین الیی یوم الدین
بندہ عبدالروف سکھروی
۲۱۔۰۷۔۱۴۳۰ھ