صِف بندی

Scan-181017-0001 (3)_1

صِف بندی

طبع جدید : طبع جدید : جمادی الثانی ۱۴۲۷ جولائی۲۰۰۶
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 62
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 06.41 MB

بسم الله الرحمٰن الرحيم

نحمده ونصلى علىٰ رسوله الكريم

أما بعد!

شریعت  کی جانب سے فرض نماز کی ادائیگی کیلئے ایک اجتماعی نظام جماعت کی شکل میں تجویز کیا گیاہے، جس کے لیے رسولِ اکرم ﷺ نے یہ طریقہ تعلیم فر مایا ہے کہ لوگ صفیں بنا کر برابر کھڑے ہوں۔ یہ طریقہ نماز کی ادائیگی کا بہت ہی حسین اور سنجیدہ ہے۔ اس سے بہتر کوئی صورت نہیں ہو سکتی پھر اس کی تکمیل کیلئے آپ نے تاکید فرمائی کہ صفیں بالکل سیدھی ہوں کوئی شخص ایک انچ نہ آگے ہو اور نہ پیچے۔ پہلے اگلی صف پوری کر لی جائے، اس کے بعد پیچھے کی صف شروع کی جائے، بڑے اور ذمہ دار اور اصحاب ِ علم وفہم اگلی صفوں میں اور امام سے قریب جگہ حاصل کرنے کی کو شش کریں۔ چھوٹے بچے پیچے کھڑے ہوں، امام سب سے آگے اور صفوں کے درمیان کھڑاہو۔ ان تمام باتوں کا مقصد جماعت کی تکمیل اور اس کو زیادہ سے زیادہ مفید اور مؤثر بنانا ہے۔ رسول ِاکرم ﷺ خود بھی ان باتوں کا عمالاً اہمتام فرماتے اور وقتاًفوقتاً امت کو  بھی انکی ھدایت فرماتے اور ان کا ثواب بیان فرماکر ترغیب دیتے۔ نیز ان امور میں بے پروائی کرنے والوں کو سخت تنبیہ فرماتے اور اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈراتے تھے ۔افسوس بہت سی دوسری چیزوں کی طرح اس معاملہ میں بھی ہماری کوتاہیاں بہت عام ہوچکی ہیں ذیل میں اس سلسلہ کی چند احادیث ضروری مسائل اور کچھ رائج الوقت اہم کوتاہیاں ذکر کی جائیں گی۔ انہیں توجہ سے پڑھئیے خود بھی اور دوسروں کو بھی ان پر عمل کرنے کی دعوت دیجئے۔