زکوٰۃ کے فضائل و مسائل
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد اللہ وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصظفیٰ
امّا بعد!
عرصہ دراز سے خواہش تھی کہ’’زکوٰۃ‘‘ کے موضوع پر کوئی ایسا رسالہ ہو جو عام مسلمان،خواتین و حضرات کیلئے بہت آسان اور عام فہم ہو،تاکہ اس کو پڑھ کر جو لوگ زکوٰۃ نہیں دیتے وہ زکوٰۃ ادا کریں،جن کے دل میں زکوٰۃ کی اہمیت نہیں ہے،اہمیت پیدا ہو،جو زکوٰۃ کے ضروری مسائل سے واقف نہ ہوں،ان کو ضروری مسئل معلوم ہوں اور جن کو زکوٰۃ کا حساب بنانے کا طریقہ معلوم ہو۔
اس دیرینہ خواہش کو مزید تقویت اس سے ملی جب مکتبہ الا سلام کے ناظم جناب شاہد محمود صاحب نے متعدد بار فرمائش کی کہ مکتبہ الاسلام کی اپنی مطبوعات میں زکوٰۃ کے موضوع پر کوئی رسالہ نہیں ہئ، آپ اس موضوع پر ایک آسان رسالہ لکھ دیں،تاکہ اس کو پڑھ کر عام مسلمان زکوٰۃ کی فرضیت کو جان سکیں اور بآسانی اپنے اموالِ زکوٰۃ کی زکوٰۃ دے سکیں،اس کے بعد اللہ تعا لیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے بندہ نے اس کو مرتب کرنے کا ارادہ کرلیا اور اس رسالہ کا ایک سرسری خاکہ بنایا، اور دارالا فتاء دارالعلوم کراچی کے رفیق عزیز مولوی محمود الحسن سلّمہ،سے عرض کیا کہ وہ اس خاکہ کے مطابق کچھ موادجمع کر دیں تا کہ بندہ اس کو مرتب کر سکے، انہوں نے بخوشی اس کو قبول کیا اور ما شا ءاللہ بہت اچھے انداز میں ضروری باتیں جمع کردیں،اللہ پاک ان کے علم و عمل میں بر کت دیں،آمین، اس کے بعد بندہ نے اس کو آسان انداز میں ترتیب دیدیا جو آپ کے سامنے ہے،اس کا نام’’زکوآۃ کے فضائل اور مسائل‘‘ ہے۔
اس میں اختصار کے ساتھ چھ حصے ہیں۔
(۱)۔۔پہلا حصہ: زکوٰۃ فرض ہے، آیات و احادیث کی روشنی میں۔
(۲)۔۔دوسرا حصہ زکوٰۃ ادا کرنے کی فضیلت اور ثواب۔
(۳)۔۔تیسرا حصہ: زکوٰۃ نہ ادا کرنے کا عذاب۔
(۴)۔۔چوتھا حصہ: زکوٰۃ کے ضروری مسائل اور زکوٰۃ کا حساب بنانے کا عملی نمونہ۔
(۵)۔۔پانچواں حصہ: عشر کے ضروری مسائل۔
(۶)۔۔چھتا حصہ: صد قتہ الفطر کے ضروری مسائل۔
دل سے دعا ہے،اللہ پاک اس حقیر کا وِش کو اپنے فضل و کرم سے اپنی باگاہِ اقدس میں قبول فرمائیں اور مسلمان خواتین و حضرات کیلئے نافؑ اور مفید بنائیں، آمین ثم آمین،بحرمۃ سیّد المر سلین و آلہ واصحا بہ اجمعین الیٰ یوم الدین۔
بندہ عبدالروف سکھروی
۱۸/رجب ۱۴۳۴ھ بروز جمعۃ المبارک
جا معہ دارالعلوم کرا چی