رسائلِ جمعہ

Scan-180926-0001_1

رسائلِ جمعہ

طبع جدید : طبع جدید : ۔۔۔۔
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 64
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 9.52. MB

غرض مرتب

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اَلحَمدُ لِلہِ وَکَفیٰ وَسَلَامٌ عَلیٰ عِبَادِہ الَّذِینَ الصطَفیٰ۔

اما بعد!

 

احقرکے والد ماجد حضرت مولانا مفتی عبد الحکیم صاحب قدس سرہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی دین کی خدمت کےلئے موفَّق (توفیق دیا ہوا)بنایا تھا، زبان سے ،قلم سے اور عمل سے دین کی بڑی خدمت کی ،  بے شمار لوگوں کو دینی نفع پہنچایا، کتنے ہی بے راہ لوگ صحیح راہ پر لگ گئے، گمراہ اور فاسق لوگ ہدایت پاگئے، اللہ تعالیٰ ان کی خدمت کو قبول فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں۔ آمین

آپ نے اصلاحِ خلق کے لئے بیسوں رسائل بھی تحریف فرمائے ہیں ، ان میں سے ایک رسالہ ”  جمعہ فضائل اور آداب“ بھی ہے ، جو اس موضوع پر مختصر مگر بہت جامع اور مفید رسالہ ہے، افسوس کہ ان کی حیات میں یہ شائع نہ ہوسکا اس کا مسوّدہ بحمداللہ تعالیٰ محفوظ تھا، اب اس کو شائع کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ فضائلِ جمعہ کی چالیس احدیث احقر نے جمع کرائی تھی وہ  اس کے ساتھ شائع کی جارہی ہیں، تاکہ جمعہ کی فضیلت واہمیت معلوم ہو اور اس کی قدر کی جائے اور احقر کا ایک کتابچہ  ”جمعہ کے معمولات“ جو احادیثِ طیبہ کی روشنی میں لکھا گیا تھا  اور جمعہ کے ضروری  احکام جو عرصہ سے مطبوع ہیں وہ بھی آخر میں شامل کئگئے ہیں ۔

دل و جان سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ان چاروں رسائل کو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید بنائیں۔ آمین ثم آمین

والسلام

بندہ عبد الرّؤف سکھروی

۱۴۳۲۔۸۔۵ھ

شب ہفتہ