دعاِ انس بن مالک

Scan-191210-0001

دعاِ انس بن مالک

طبع جدید : طبع جدید : ۱۰۔۔۱۱۔۔۱۴۳۳
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 29
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 4.08 MB

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نحمدہٗ ونصلّی علیٰ رسولہ  الکریم

امّابعد!

            بندہ ایک دن سیّدی واستاذی مفتئ اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب مدظلہم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے فرمایا: ”دعاءِ انسؓ تمہارے علم میں ہے؟“ بندہ نے عرض کیا ”نہیں“ آپ نے مجھے چھپی ہوئی دعاءِ انس عنایت فرمائی اور فرمایا: جس حدیث میں  یہ دعاہے، آسانی کے لئے اس کا اُردو میں ترجمہ کروادیا گیا ہے، تاکہ اس کی اہمیت معلوم ہو، احقر نے شکریہ اور قدردانی کے ساتھ اس کو لیا، جو جان کی حفاظت کے لئے بہت مفید ہے، اس زمانہ میں پاکستان بالخصوص کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، علماء، صلحا اورعام مسلمانوں کو چُن چن کر قتل کیا جارہاہے، اِن حالات میں گھر سے نکلتے ہوئے ڈر اور خوف محسوس ہوتاہے، ایسے  حالات میں اس دعا کی بہت قدرہوئی۔

اس  دعا میں کمپوزنگ کی غلطی سے بعض الفاظ چھوٹنے کا گمان تھا، چنانچہ مولانا محمد قاسم امیر سلمہ نے مأخذ کی طرف رجوع کرکے جو الفاظ رہ گئے تھے ان کا اضافہ کیا اور عمدہ  طریقے سے کمپوز کرویا، اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطافرمائیں ،(آمین)

اس کے بعد بعض احباب نے اُردو زبان میں اس کاترجمہ کرکے شائع کرنے کی فرمائش کی، جو پسند آئی اب اس دُعا کو ترجمہ کے ساتھ شائع کیا جارہاہے، پہلے ترجمہ عربی دُعاکی سطروں کے درمیان تھا، اب عربی دعا اوپر اور ترجمہ نیچے کر دیا گیا ہے ، تاکہ قارئین کے لئے آسانی ہو۔ یہ دعا ہر مسلمان کے پاس ہونی چاہئے اور روزانہ صبح ایک مرتبہ پڑھ لینی چاہئے تاکہ دشمن سے حفاظت رہے، اللہ تعالیٰ عمل کرنے کی توفیق دیں، آمین۔

بندہ عبدالرّؤف سکھروی

۱۴۳۳/۱۱/۱۰ھ