آدابِ سفر

Scan-200720-0001

آدابِ سفر

طبع جدید : طبع جدید : ۔۔۔۔
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 52
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 3.6 MB

ایک مرتبہ سفر کے دوران بعض مخلص احباب کی خدمت میں سفر کے کچھ آداب، دعائیں، ان کا ترجمہ اور فضائل پیش کرنے کا موقع ملا جو ان کو پسند آیا، انہوں نے ان کو مرتب کرنے کی فرمائش کی چنانچہ احقر نے احادیثِ طیبہ کی روشنی میں انھیں جمع کرلیا، اب یہ مجموعہ آپ کے ہاتھ میں ہے جس کانام “آدابِ سفر” ہے، اگر دورانِ سفر اس کو ساتھ رکھ لیا جائے تو باآسانی ان پر عمل ہوسکتا ہے اور ان کے فضائل و برکات حاصل ہوسکتے ہیں، اللہ پاک اس کو قبول فرمائیں اور سفر کرنے والوں کے لئے نافع اور مفید بنائیں، آمین۔
فر کے آداب و احکام کے بارے میں سیدی وسندی مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحبؒ کا ایک جامع اور مشہور رسالہ “رفیقِ سفر” بھی ہے جس میں ہر قسم کے سفر سے متعلق ضروری احکام اور دعائیں لکھی گئی ہیں جو بہت نافع اور مفید رسالہ ہے اس مجموعہ میں اس سے بھی استفادہ کیا گیاہے، یہ رسالہ سفر میں ساتھ رکھنا چاہئے تاکہ دعاؤں اور آداب کےساتھ سفر کے احکام کا بھی علم ہو کیوں کہ بقدر ضرورت مسائلِ سفر کاجاننا ہر مسلمان مسافر مرد و عورت کے لئے ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطافرمائیں، بےشک وہی توفیق دینے والے ہیں۔

بندہ عبد االرّؤف سکھروی
۱۴۔۱۲۔؁۱۴۲۱ھ