مختصر سیرتِ طیَبہ
الحمدللہ رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الکریم محمّد وّآلہ واصحابہِ اجمعین۔أمابعد!
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ اور آپ کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا بنیادی مقصد ہے، اور اسی پر دین و دنیاکی صلاح و فلاح موقوف ہے،حضراتِ علماءِ کرام نے اس موضوع پر بہت کام کیا ہے اردوزبان میں اس موضوع پر بڑا ذخیرہ جمعہوگیا ہے جو عام مسلمانوں کے لئے بہت نافع اور مفید ہے،یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و صورت کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے جس کا تعارف درج ذیل ہے:۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و صورت کے نام سے بیس پچیس سال پہلے میمن اسلامک پبلشرز نے ایک مضمون شائع کیا تھا جو کافی پسند کیا گیا،اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیِرت طیبہ کے مختلف گوشوں پر مزید کچھ مضامین مکتبہ الل سلام کراچی سے شائع ہو کر مقبول ہوئے،بعض مضامین اب تک شائع نہ ہوسکے،چند روز پہلے دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ ان مختلف مضامین اور رسائل کو یکجا شائع کیا جائے تاکہ ان کی حفاظت بھی ہوجائے اور استفادہ کرنا بھی آسان ہو،اس مجموعہ میں مندرجہ دیل مضا مین ہیں:۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و صورت:احقر عبدالر وف سکھروی ۱…..
۲….. حضور سلی اللہ علیہ وسلم کی ۳۵ خصوصیات: امام فقیہ عبدالسلام السلمی
۳…..حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی معاشی زندگی: مولانا منجر احمد علی صاحب فاضل: جامعہ دارالعلوم کراچی
۴…..درودو سلام کے فضائل: احقر عبدالروف سکھروی
۵….. عید میلادنبی کا حکم: حکم حکیم الامت حضرت مولانا تھانویؒ(تسہیل)مولانا محمد سلمان سکھروی سلمہ
۶…. سیرت کے جلسے اور جلوس:حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم
۷….. توہینِ رسالت:احقر عبدلروف سکھروی
۸… حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں پیاری پیاری نعتیں: احقر عبدلروف سکھروی اس مجموعہ کا نام ’’رسولِ کریم،سیدالاوّلین و الآخرین،سلی اللہ علیہ وسلم کی مختصر سیرتِ طیبہ‘‘ رکھا ہے، اللہ پاک اس کو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید بنائیںِ، آمین یا ربِ العالمین
نا کارہ خلائق
بندہ عبدالروف سکھروی
جامعہ دارالعلوم کراچی