قربانی کے فضائِل مسائِل
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد لله وكفىٰ وسلام علىٰ عباده الذين اصطفىٰ
اما بعد!
بندۂ ناچیز نے ”قربانی کے فضائل و مسائل“ کے نام سے بہت عرصہ پہلے ایک رسالہ تحریر کیا تھا جو خاصا مقبول ہوا، اس میں عشرۂ ذی الحجہ کے فضائ تکبیر تشریق کے احکام ، قربانی کے فضائل ، قربانی کے ضروری مسائل اور قربانی کے جانور کی کھال کے احکام لکھے گئے تھے، بعد میں اس میں قربانی کے جانور کے عیوب کے لحاظ سے کچھ مسائل کے اصافہ کی ضرورت محسوس ہوئ اور ایک ملک سے دوسرے ملک میں قربانی کرنے کا مسئلہ بھی غور طلب تھا، اس لئے بندہ نے اس پر نظر ثانی کی اور مولانا محمد طاہر بہاولپوری صاحب کو اللہ تعالیٰ بیحد جزاءِ خیر عطا فرمائیں کہ انہوں نے ضروری مسائل کا اضافہ کیا اور سلیقہ سے ان کو مرتب کردیا۔
اس طرح اب اس میں اہم اور ضروری مسائل آگئے ہیں اور بندہ نے بھی ان کو دیکھ لیا ہے، مسائل کے لحاظ سے اب یہ رسالہ کافی جامع ہو گیاہے،
اللہ پاک اس کو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کے لئے اس کو نافع اور مفید بنائیں اور مولانا محمد طاہر بہاولپورصاحب کے علم و عمل اور عمر میں برکت اور ترقی عطافرمائیں اور جو خدمت موصوف نے کی ہے اس کو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کے لئے اس رسالہ کو بیحد نافع اور مفید بنائیں، آمین
بحرمة سيد المرسلين محمد وآله واصحابه اجمعين
بندہ عبدالرّؤف سکھروی عفاء اللہ عنہ
جامعہ دار العلوم کراچی
۱۴۳۷-۱۰-۲۵ھ