تمرینِ افتاء کی ہدایات
بسم اللہ الر حمٰن الرحیم
احمد للہ ربّ العٰلمین والصّلوٰۃ والسّلام علیٰ رسولہ الکریم محمّد وآلہ واؑصحابہ اؑجمعین
اؑمّابعد!
جامعہ دارالعلوم کراچی کے تخصص فی الا رتاء میں داخل ہونے والے طلباء کو پہلی سہ ماہی کے بعد تمرینِ اِفتاء سے پہلے سبقاً سبقاً چند ہدایات پڑھائی اور سمجھائی جاتی ہیں،ان کے مطابق عمل کرنے سے اِفتاء کی مشق بہت آسان ہوجاتی ہے،یہ ہدایات باہمی مشورے اور طویل تجربوں سے مرتّب ہوئی ہیں،جن کی تعداد تقریباً(۳۴)ہے،ان کو پڑھانے کی خدمت بندہ کے سپرد ہے،بندہ ہر سال اپنی بساط کے مطابق ان کو سمجھاتاہے،اور ان کے مطابق طلباء کو تمرین کراتاہے۔
متخصص وفاضلِ دارالعلوم کراچی مولانا محمد طلحہ اقبال سلّمہ کے دِل میں ان کو رِیکارڈ کرنے کا داعیہ پیدا ہوا، چنانچہ انہوں نے ان کو باقاعدہ ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ محفوظ کیا اور پھر اس کی مدد سے نقل کرکے بندہ کو مطالعہ کے لئے دیا،بندہ نے شروع سے آخر تک اس کامطالعہ کیا، کہیں کہیں خذف واضافہ کیا، ماشا اللہ مو صوف نے ان ہدایات اور ان کی تشریح کو بہت قاعدہ سلیقہ سے مرتب کیا،اللہ پاک کو جزاءِ خیر دے ان کے علم و عمل میں ترقی عطا فرمائے،آمین۔
اس طرح الحمدللہ تعالیٰ یہ ہدایات مرتب ہو غئیں،جو اِفتاء کی مشق کرنے والے حضرات کیلئےِ ان شا اللہ تعالیٰ نا فع اور مفید ہوں گی،اسی غرض سے اس کی اشاعت کی گئی ہے ۔
دِل سے دعا ہے اللہ تعالیٰ مولانا موصوف کی اس خاوش کو قبول فرمائے اور تخصص فی الا فراء کرنے والے اور فتوٰی کی مشق کرنے والے،حضرات کے لئے نافع اور مفید بنائے،آمین۔
بندہ عبدالروف سکھروی
خادم
ڈارالا فتاء دارالعلوم کراچی
۹/محرم ۱۴۳۴ھ