عقیقہ کے فضائل اور مسائل

Scan-250410-0003

عقیقہ کے فضائل اور مسائل

طبع جدید : طبع جدید :۔۔۔۔۔
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 34
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : MB

بسم اللہ الرّحمٰن الرحیم

عزیزم مولوی حافظ حسین احمد سلّمہ کو منجانب اللہ  دین کی باتوں کی اشاعت کی توفیق ملی ہوئی ہے، وہ دین کے مختلف موضوعات کے پوسٹر اور چھوٹے رسائل مرتب کرواکرشائع کرتے رہتے ہیں جس سے مسلمانوں کا فائدہ ہوتاہے، کچھ دنوں پہلے انہوں نے بچہ /بچی کی ولادت کے موقعہ پر احقر سے سنے ہوئے، کچھ مستحب اعمال پوسٹر کی شکل میں لکھ کر بغرضِ اصلاح بھیجے، احقر نے ان پر غور کیا تو واقعی ان کی ضرورت  تھی ، اس لئے بندہ نے اس کو بنیاد بناکر، احادیث وفقہ کی کتب کا مطالعہ کرکے یہ کتابچہ مرتب کردیا ہے جس کا نام “عقیقہ کے فضائل و مسائل ” ہے، یہ رسالہ ہر گھر کی ضرورت ہے بالخصوص جس کے یہاں بچہ یا بچی کی ولادت ہو وہ ضرور اس کا مطالعہ کرے اور اس میں ذکر کردہ اعمال و مسائل پر عمل کرلے تاکہ خیروبرکت حاصل ہو ۔

اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنے بارگاہ میں قبول فرمائیں اور عام مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید بنائیں ااور عزیزم سلّمہ کے علم و عمل اور عمر میں برکت عطافرمائیں اور کارہائے خیر کی مزید توفیق دیتے رہیں، آمین۔

بندہ عبد الرّؤف سکھروی

جامعہ دارالعلوم کراچی