شادی بیاہ کے اسلامی احکام
احقر کے خاندان اوربرادری میں جب کبھی کسی نکاح کی تقریب میں شرکت کا موقع ملتا ہے تو احباب کی فرمائش پر نکاح سے پہلے مختصر بیان کرنے کا معمول ہے۔ جس میں قرآن و سنت کے کی روشنی میں دین کی عام باتیں اور خاص طور پر نکاح کے متعلق ضروری باتیں عرض کی جاتی ہیں، جو منکرات ومفاسد رائج ہیں اُن سے بچنے کی طرف متوجہ کیا جاتاہے، چنانچہ اس سلسلہ میں چند رسائل مثلاً:
(۱)۔۔۔ نکاح کا مسنون طریقہ
(۲)۔۔۔ نکاح کی چند باتیں۔
(۳)۔۔۔ شادی کی اہمیت اور ہمارے گناہ۔
(۴)۔۔۔جہیز اور نیوتہ کی حقیقت اور شادی میں ہونے والے گناہ ۔
الگ الگ شائع ہوچکے ہیں، احباب کی رائے یہ ہے کہ ان کو یکجا شائع کیا جائے، تاکہ ان کو پڑھنے میں سہولت ہو، اس لئے اب ان کو ایک ساتھ شائع کیا جارہاہے۔
دل سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس مجموعےکو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کے لئے نافع اور مفید بنائیں آمین
عبد الرّؤف سکھروی
۵۔۲۔ ۱۴۳۲ھ