ماہِ رمضان کے فضائل اور مسائل
بسم الله الرحمٰن الرحيم
الحمد لله رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلٰوۃ والسلام علیٰ رسولہ الکریم محمد واٰلہ واصحابہ اجمعین
اما بعد!
رمضان المبارک آنے والا ہے ، اس کی برکتیں اور رحمتیں بے شمار ہیں ، یہ آخرت کمانے اور بنا نے کا مہینہ ہے اور کے لئے پہلے سے تیاری کرنےکی ضرورت ہے،
اس ماہ میں جتنے کام عام طور پر پیش آتے ہیں ان میں سے جتنےکا م رمضان المبارک سے پہلے ہوسکیں انہیں پہلے ہی کر لیں اور جوکام رمضان المبارک میں کرنے ہوں ان میں بھی کم سے کم وقت لگائیں، اور زیادہ سے زیادہ وقت رمضان المبارک میں ذکر و عبادت اور دعاء و تلاوت کے لئے فارغ کریں، بلا ضرورت لوگوں سے ملاقات بھی نہ کریں تاکہ فضولیات میں قیمتی مہینہ یا اس کے لمحات ضائع نہ ہوں۔
اس ماہ میں گناہوں سے بچنے کی خوب کو شش کریں، آنکھ، کان، ناک، دل ،زبان، اور ہاتھ پیروں کو گناہوں سے بچائیں، ٹی وی نہ دیکھیں، گانا نہ سنیں، خواتین بے پردگی کے گناہ سے بطور خاص بچیں، چھوٹ، غیبت ، چغلی گالم گلوچ اور لڑائی چھگڑے سے بچیں، اور تراویح پورے ماہ پابندی سے اداکریں۔
گڑ گڑاکر اپنے والدین، اہل وعیال، بہن بھائی دوست، احباب، عزیزو اقارب اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کی مغفرت کے لئے دعا ءکریں اور اللہ تعالیٰ سے خاص طور پر اس کی رضا اور جنت مانگیں، اس کی ناراضگی اور دوزخ سے پناہ مانگیں، جو فضائل احادیث طیبہ میں بیان کیئےگئےہیں جن کا مختصر تذکرہ آگے آرہاہے، انہیں حق تعالیٰ سے مانگیں اور مسائل کا مطالعہ کریں اور بوقت ضرورت ان پر عمل کریں۔
لیجئے چند فضائل یہ ہیں۔