گانا سننا اور سنانا

Scan-180919-0001 (2)_1

گانا سننا اور سنانا

طبع جدید : ۱۴۱۶/۱۲/۲۹ : طبع جدید
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات :48
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 7.45. MB

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

گانے کے موضوع پر سیدی وسندی ومولائی مفتئ اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب  رحمۃ اللہ علیہ بانئ جامعہ دارالعلوم کراچی کا عربی زبان میں ایک رسالہ  “کشف العنا عن وصف الغناء” ہے جسمیں حضرت والانے گانے کے متعلق قرآن وسنت کے احکام اور علماء امت کے اقوال نہایت تفصیل سے ذکر فرمائے ہیں، یہ رسالہ بہت مفصل اور نہایت جامع ہے، مولانا عبد المعز صاحب نے اس کاا ردو زبان میں سلیس ترجمہ کیا ہے اور جگہ جگہ تشریحی حواشی لکھے ہیں، بہت سے نئے  دلائل کا اضافہ کیا ہے اور موسیقی کے ناجائز ہونے پر جو اعتراضات کئے گئے ہیں، ان کا محققانہ اور کافی وشافی جواب دیا ہے۔

اسی طرح اردو میں گانے کے موضوع پر یہ کتاب اپنی مثال آپ ہے کوئی اور کتاب ایسی جامع اور مفصل احقر کی نظر سے نہیں گزری، تقریبا سواچار سو صفحات پر یہ کتا ب مشتمل ہے جس کانام “اسلام اور موسیقی” ہے جس شخص کو گانے اور موسیقی  کے متعلق مفصل اور مدلل مباحث کا مطالعہ کرنا ہو، اس کو اسی کتاب  کامطالعہ کرنا چاہئے، احقر نے محسو س کیا کہ علمی تحقیقات، جرح وتعدیل کے لحاظ سے ضروری کلام اور دیگر مباحث کی وجہ سے مذکورہ کتاب کافی ضخیم ہو گئی ہے، عام استعداد رکھنے والے اور زیادہ مصروف رہنےوالے مسلمانوں کے لئے اس سے استفادہ دشوار ہے، لہٰذا احقر نے اس کا جامع خلاصہ لکھنے کی کو شش کی ہے اور کچھ نئی باتوں کا اضافہ بھی کیا ہے تاکہ ایک ہی نشست میں ہر شخص گانے کے بارے میں حضور ﷺ کے ارشادات پڑھ سکے اور اس کے گناہ  ہونے کو سمجھ لے اور گانے کو جائز قرار دینے والوں کے مشہور اعتراضات کی حقیقت اور ان کے دلائل کا بے وزن ہونا بھی اس پر واضح ہو جائے تاکہ پورے اطمینان سے وہ گانے اور موسیقی کے گناہ سے بچ سکے، اللہ پاک سب مسلمانوں کو اس گناہ سے بچائے۔ آمین۔

بندہ عبد الرّؤف سکھروی عفااللہ عنہ

۲۹/۱۲/۱۴۱۶ھ