عیدالفطر اور صدقۃ الفطر
عید الفطر اور صدقۃ الفطر کے فضائل مسائل
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پیش لفظ
الحمد لله وكفىٰ وسلام علىٰ عباده الذين الصطفىٰ
اما بعد!
دار الافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی میں بندہ کے قدیم مضامین اور رسائل کے موّدے محفوظ تھے ، جن میں سے اکثر مضامین ”ماہنامہ البلاغ“ میں شائع ہو چکے اور اکثر رسائل صدیقی ٹرسٹ(رجسٹرڈ) نسیم پلازہ لسبیلہ چوک نشتر روڈ کراچی سے شائع ہوئے جو محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ورنہ بندہ اس لائق کہاں!!
آج ۳۱ سال کے بعد ان مسوّدات کو دیکھنے کی ضرورت پیش آئی تو ایک کتابچہ صدقۃ الفطر کے فضائل اور مسائل نظر سے گزرا جو صدیقی ٹرسٹ سے شائع کرنے کیلئے لکھا گیا تھا، مگر تنگئ وقت کی وجہ سے بر وقت شائع نہ ہو سکا تھا، پھر بعد میں کچھ امور کا اصافہ کرنے کا ارادہ ہونے وجہ سے شائع کرنے کی نوبت نا ٓئی، آج اس کو دیکھ کر اور دیگر اُمور کا اضافہ کرکے شائع کیا جارہا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ بندہ کچھ نہیں ہے، سب کچھ کرنے والے اللہ جل شانہ ہیں، جو کچھ ہوتاہے ان کی مشیت سے ہوتاہے، وہ جب چاہتے ہیں لکھواتے ہیں اور جب چاہتے ہیں چھپواتے ہیں، بہر حال! طوعل عرصہ کے بعد اب اس رسالہ کی اشاعت ہورہی ہے جو محض اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔
اس رسالہ میں دو باب ہیں:
(۱)۔۔ عید الفطر کے فضائل اور احکام
(۲)۔۔ صدقۃ الفطر کے فضائل اور احکام
دل و جان سے دعاہے اللہ تعالیٰ اس کاوِش کو قبول فرمائیں اور عام مسلمانوں کے لئے اس کو نافع اور مفید بنائیں۔آمین
وصلّى اللهُ تَعالىٰ علىٰ ٰالنّبىّ الكريم مُحَمَّدِوَّاٰلِہ واَصحَا بِہ اجمَعِین آمین
بندہ عبد الرّؤف سکھروی
۷/جامدی الاولیٰ ۱۴۳۴ھ
بروز بدھ