خواتین کا طریقہ نماز

Scan-181025-0001

خواتین کا طریقہ نماز

طبع جدید : طبع جدید : ۲۵ المحرم،۱۴۱۴
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 86
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 10.9 MB

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نَحمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلیٰ رَسُولِہ الکَرِیمِ مُحَمَّدٍوَّآلِہ وَاصحَابِہ اجمَعِین۔

اما بعد!

نماز بہت اہم عبادت ہے، اس کو سنت کے طابق ٹھیک ٹیک ادا کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ، لیکن ہم اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کرتے، جس کی وجہ سے اکثر ہماری نمازیں خلاف ِ سنّت ادا ہوتی ہیں، اور انوارِ سنّت سے خالی رہتی ہیں ، پھر عام لوگوں کو خصوصاً خواتین کو سنت کے مطابق نماز ادار کرنے کا طریقہ بھی معلوم نہیں، اس لئے بھی ہماری نمازیں صحیح طریقے سے ادا نہیں ہوتیں  اگر ذرا سی توجہ کرلیں اور توجہ دیکر نماز کا صحیح طریقہ سیکھ لیں ارو  اس کی عادت ڈال لیں تو جتنے وقت میں ہم آج نماز پڑھتے ہیں، اور اتنے ہی وقت میں وہ نماز سنت کے مطابق ادا ہوگی بلکہ اور سہولت سے ادا ہوگی اور اس کا اجر و ثواب بھی کہیں زیادہ ہوگا ، لہٰذا محترم جناب مولوی اشتیاق احمد صاحب مدظلہ کی فرمائش پر یہاں نماز کے متعلق چند منتخب حدیثیں، اور خواتین کی نماز کا مکمل طریقہ تفصیل سے تحریر کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہم سب کے لئے مفید بنائیں اور اس کے مطابق اپنی نمازیں درست کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔  آمین

ناچیز عبد الرّؤف سکھروی عفاء اللہ عنہ

۲۵/محرم ۱۴۱۴ھ