چند ھدایت اور نصیحتیں

Scan-180919-0001 (3)_1

چند ھدایت اور نصیحتیں

طبع جدید : طبع جدید : شوال۱۴۳۸ / جولائی 2017
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 52
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 09.97 MB

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد للہ وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ

اما بعد!

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مسلم شریف جلد ثانی اور مشکوٰۃ المصابیح کا عرصہ سے درس دینے کی توفیق ملی ہوئی ہے، اور حضرت والا رحمۃ اللہ  علیہ کی ھدایت کے مطابق سبق کے آغاز اور ختم پر اپنی اور اپنے عزیز طلباء کی اصلاح وتربیت کی غرض سے کچھ ھدایات اور عمل پر ابھارنے والی چند نصیحتیں کرنے کا معمول ہے اور ان کا فائدہ بھی محسوس ہوتاہے۔

چند سالوں سے بعض طلباء اور احباب ان کو ٹیپ بھی کرتے ہیں گزشتہ سال محب صادق بھائ محمد سلیم پانی والوں نے ان کو کمپوز کرواکر طبع کرانے اہتمام کیا تاکہ طلباء اس کتابچہ کو ساتھ لیجائیں، اس  مرتبہ انھوں نے اس میں سبق کے آغاز کی ھدایات بھی شامل کرنےکی فرمائش کی جو بندہ نے اس لئے قبول کی کہ اچھا ہے یہ سب یکجاہوجائیں اور شاید میرے اور میرے عزیز طلباء کے لئے زیادہ سے زیادہ مفید ہو جائیں، اللہ تعالیٰ مجھے بھی اورعزیز طلباء اورطالبات کو بھی اب پر عمل کرن کی توفیق عطافرمائیں اور ہم سبکو عمل صالح اور رزق واسع عطافرمائیں، آمین اور بھائی سلیم صاحب کی اس خدمت کو قبول فرمائیں اور نافع بنائیں آمین۔

بحرمۃ سید المرسلین محمد وآلہ واصحابہ اجمعین۔

بندہ عبد الروف سکھروی