حج کے ضروری مسائل

Haj-ka-zarori-masail

حج کے ضروری مسائل

طبع جدید : طبع جدید : ۱۴۳۷/۰۳/۱۹
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 165
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 18.03 MB

حج کے ضروری مسائل

پیش لفظ

بسم الله الرحمٰن الرحيم

الحمد لله رب العالمین والعاقبۃ للمتقین والصلٰوۃ والسلام  علیٰ رسولہ الکریم محمد واٰلہ واصحابہ اجمعین

اما بعد!

جناب مفتی عبدالباقی صاحب مدظلہ کی جانب سے دارالافتاء دار العلوم کراچی میں حج کے متعلق۱۷ سوالات موصول ہوئے اور رفیقِ دارالافتاء مولانا محمد حذیفہ صاحب نے ان کے جوابات لکھے، ان سوالات میں حج کے وہ اہم اور ضروری مائل پوچھے گئے ہیں جو تقریبا ہر سال حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کی پیش آتے ہیں، اس لئے دل میں داعیہ پیدا ہو کہ انہیں کتابچہ کی شکل میں ترتیب دیکر شائع کیا جائے اور حتی الامکان حاجیوں تک پہنچایا جائےتاکہ ان کے کام آئے اسی طرح اور بھی چند ضروری مسائل ذہن میں تھے جو عام طور پر پیش آتے ہیں ان   کو بھی شائع کرنے ضرورت تھی بندہ نے ان سب کو جمع کرلیا اور  حج بدل کے متعلق کافی عرصہ پہلے ایک رسالہ بفضلہ تعالیٰ مرتب ہواتھا اور ایک کتابچہ سلام کا طریقہ، اور مسجد الحرا م اور مسجد نبوی میں اعتکافِ مسنون کرنے والوں کے ضروری مسائل ایک کتابچہ کی شکل میں پہلے شائع ہو چکے ہیں ان کو بھی ان مسائل کے آخر میں شامل کیا گیا ہے ۔ تاکہ  سب یکجا محفوظ رہیں  اور ان سے استفادہ آسان رہے۔

حج یا عمرہ کرنے والے اور حجِ بدل کرنے والے ہرزائرین  کو ان مسائل کا  مطالعہ  کرنا چاہیے اور دوسرے حاجیوں اور زائرین تک پہنچانا چاہئے تاکہ سب کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔

اللہ پاک مولانا مفتی عبد الباقی صاحب کو جزاءِ خیر عطا فرمائیں کہ انہوں نے ان سوالات کو مرتب کیا اور مولانا حذیفہ صاحب کے علم و عمر میں اللہ پاک برکت عطا فرمائیں کہ انہوں نے ان کے تحقیقی جوابات لکھے، باقی مائل میں جن جن احباب نے تعاون کیا ہے اللہ پاک ان کی کاوش کوقبول فرمائیں اور تمام زائرین اور حجاج کے لئے اس رسالہ کو نافع اور مفیدبنائیں، اور مرتب اور ناشر کی اس حقیر سی خمت کو قبول فرماکر حرمین شریفین میں حج و عمرہ کے لئے آسانی کے ساتھ بار بار مقبول حاضری عطافرمائیں اورخاتمہ خالص اور کامل ایمان پر فرمائیں، آمین ثم آمین۔

بحرمة سيد المرسلين وشفيع المذنبين محمدواٰله واصحابه أجمعين الىٰ يوم الدين.

بندہ عبد الرؤف سکھروی عفاء اللہ عنہ

جامعہ دالعلوم کراچی

۱۳/ذوالقعدہ ؁۱۴۳۶ ھ

 

/* ]]> */