اسماءِ اعظم اور اسماءِ حسنٰی

Scan-200721-0001

اسماءِ اعظم اور اسماءِ حسنٰی

طبع جدید : طبع جدید : ۔۔۔۔
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 76
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 3.65 MB

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد للہ وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ
اما بعد!

عرصہ سے اسماءِ اعظم جمع کرنے کا شوق تھا، تاکہ ان کوپڑھ کر دعا کی جائے اور دعا کی قبولیت حاصل کی جائے ایک کرم فرما نے  کارڈ کی شکل میں اسماءِ اعظم جمع کرکے دکھائے، پسند آئے لیکن ان کے ساتھ صرف ان  کتابوں کے حوالے تھے جن سے وہ اسماءِ اعظم لئے گئے تھے ، جی یوں چاہتا تھا کہ وہ احادیث ِطیبہ بھی جمع کی جائیں جن میں یہ اسماء مذکور ہیں اور ان  کی فضیلت بھی ذکر کی جائے، عزیزم محترم مولانا حسین احمد سلّمہ نے اسماءِ اعظم اور احادیث دونوں کو بڑے قاعدے اور سلیقہ سے جمع کردیا جسے دیکھ کر  دل خوش ہوا  پھر ناچیز کے مشورہ سے موصوف نے اس رسالہ میں اسماءِ حسنیٰ بھی ذکر کر دئے، اب  یہ دونوں مبارک اسماء فضیلت کے ساتھ اس میں موجود ہیں، اگر دعا سے پہلے ان کو پڑھ لیا جائے ااور اس کے بعد دعاکی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ دعا قبول ہوگی اور ان مبارک اسماء کو پڑھنے کی برکت اور فضیلت بھی حاصل ہو گی۔

دل سے دعا ہے کہ اللہ آں عزیز کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اس سے استفادہ کی توفیق عطافرمائیں، آمین

بندہ عبدالرّؤف سکھروی

۱۸۔۸۔۱۴۲۹ھ

 

/* ]]> */