کرسی پر نمالز کے مسائل

Scan-181017-0001 (4)_1

کرسی پر نمالز کے مسائل

طبع جدید : طبع جدید : ۱۲ ربیعاول ۱۴۳۴ / جولائی 2012
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 58
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز 06 : 08 MB

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد لله رب العٰلمین والعاقبۃ للمتقین والصلٰوۃ والسلام علیٰ رسولہ الکریم محمدو وآلہ واصحابہ اجمعین

اما بعد!

دار الافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی سے کرسی پر نماز پڑھنے کے بارے میں وقتاً فوقتاً جو فتاویٰ جارے ہوئے وہ مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب مدظلہم کی نگرانی  میں مکتبہ دارالعلوم کراچی سے ”کرسی پر نماز پڑھنے کے شرعی احکام“ کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوئے ہیں، وہ اپنی جگہ بہت نافع اور مفید ہیں ، لیکن عام مسلمانوں کیلئے اس سے فائدہ اُٹھانا قدرے مشکل ہے، بعض احباب نے احقر سے ان کو مختصر اور آسان انداز میں لکھنے کی فرمائش کی اور بندہ کو بھی اس کی ضرورت محسوس ہوئی، بلکہ پوسٹر کی شکل میں لکھ کر عام مساجد میں لگانا مفید معلوم ہوا ہے، اس لئے اسکا خلاصہ لکھنے اور اس پر مزید کچھ مسائل کا اضافہ کرنے اور بلاضرورت کرسیوں  کے استعمال کرنے کی قباحتیں لکھنے کا اللہ تعالیٰ کے بھروسہ پر ارادہ کرلیا، اللہ تعالیٰ مولانا محمد یعقوب صاحب معین مفتی جامعہ دارالعلوم کراچی کوبہت ہی جزاءِ خیر عطافرمائیں انہوں نے میری آسانی کے لئے مذکورہ کتاب کے فتاویٰ کی تلخیص بھی  کردی، جس سے میرے اس کام میں بہت آسانی ہوئی، بندہ نے اصل کتاب اور اس کو پیش نظر رکھا ہے، نیز عزیزم مولوی محمد حسان سلّمہٗ رفیق دار الافتاء دار العلوم کراچی نے دار العلوم دیوبند کا ”کرسی پر نماز “ کا ایک مفصل فتویٰ بھی انٹر نیٹ سے لیکر مجھے دیا، بندہ نے اس سےبھی استفادہ کیا ، اور سب مواد امسال ۱۸/شعبان المعظم؁۱۴۳۳ھ کو حرمین شریفین زادھما اللہ شرفاً کے سفر میں ساتھ رکھ لیا اور وہاں اس کو مرتب کرنا شروع کیا، جو الحمد للہ تعالیٰ آج  ۱۵/ رمضان المبارک ؁۱۴۳۳ھ کو جمعہ کی نماز سے پہلے ۱۲:۲۰ منٹ پر مسجدِ نبوی علیٰ صاحبھا الصلوٰۃ  والسلام  میں پورا ہوا، اس کا نام ”کرسی پر نماز کے مسائل “رکھا ، اہلِ علم کے اطمینان  کیلئے حسب ضرورت حاشیہ میں فقہی حوالے بھی لکھ دیئے ہیں۔

 اس کے بعد ”کرسی پر نماز پڑھنے کے شرعی احکام “کے بعض مسائل پر حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم کو شبہ ہوا اور  حضرت مدظلہم نے خود ان کی مزید تحقیق فرمائی، اور مذکورہ کتاب کے سابقہ فتاویٰ کے بعض اُمور کی وضاحت فرمائی اور بعض اُمور سے رجوع فرمایا اور اس بارے میں ایک مفصل اور مدلّل تحریر قلمبند فرمائی، بندہ  نے اس کا بھی مطالعہ کرلیا ہے، بندہ بھی اس سے متفق ہے اور اس کے مطابق اس کتابچہ  میں تقریباً دس جوابات میں تمیم کردی ہے، اب ان مسائل پر الحمدللہ اطمینان ہے۔

دل سے دُعالہے اللہ تعالیٰ سرورِ دو عالم ﷺ ، مسجدِ نبوی اور مسجد الحرام کے طفیل اس کو قبول فرمائیں اور مسلمانوں کےلئےنافع اور مفید بنائیں۔ آمین یا  رب العالمین

بحرمة سيّد المرسلين وشفيع المذنبين صلى الله عليه وسلم الىٰ يوم الدين

بنده عبدالرّؤف سکھر وی عفاء اللہ عنہ

جامعہ دار العلوم کراچی

۱۵رمضان المبارک۱۴۳۳ھ

نزیل مدینہ منورہ  زادھا اللہ شرفا

 

 

/* ]]> */