چالیس حدیثیں

Scan-190619-0001

چالیس حدیثیں

طبع جدید : طبع جدید : ۔۔۔۔
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 26
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 3.63 MB

 

بسم اللہ الرّحمٰن الرحیم

الحمد للہ وکفیٰ وسلام علی عبادہ الذین اصطفیٰ

اما بعد!

احقر کے والد ماجد حضرت مولانا مفتی عبد الحکیم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی خدمت کے لئے موفق فرمایا تھا، ساری زندگی بہت ہی آسان انداز میں دین کی خدمت فرمائی، اللہ پاک انہیں اس کا بہتر سے بہتر صلہ اور بدلہ عطافرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں، آمین

“چالیس حدیثیں” اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، چالیس احادیث یادکرنے اور امت کو پہنچانے کی بڑی فضیلت ہے، جو اس رسالہ میں آگے آرہی ہے، چنانچہ علماءِ امت نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق چالیس احادیث جامع کی ہیں، لیکن حضرت  والد ماجد رحمہ اللہ نے نے نہایت مختصر اور آسان حدیثیں باحوالہ جمع فرمائی ہیں اور ان کو یاد کرنا اور یاد رکھنا بہت آسان ہے، اور عملی زندگی سے ان کا خاص تعلق بھی ہے، یہ خوبی بندہ نے کسی اور چہل حدیث میں نہیں دیکھی، البتہ حضرت ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے “جمع الوسائل فی شرح الشمائل”میں بہت معمولی فرق سے یہیں چہل حدیث ذکر کی ہے۔

عزیزم مولانا مفتی صفوان صاحب سلمہ (امام و خطیب مسجدِ محمد احمد تھانوی کوئنس روڈ سکھر ) نے اپنی مسجد میں بعد نما زِ عشاء تعلیم بالغان کے ایک  سلسلہ میں یہ چہل حدیث طلباء کو پڑھائی، جو مفید ثابت ہوئی، اس دوران انہیں بعض احادیث میں اصل سے مراجعت کی ضرورت پیش آئی تو بعض احادیث کے حوالہ میں فرق معلوم ہوا انہوں نے مولوی عبدالرزاق سلمہ متخصص جامعہ اشرفیہ کے ذریعہ ان تمام احادیث کی تخریج کروائی جو ماشاء اللہ انہوں نے محنت سے کی، انھوں نے وہ میرے پاس بھیج دی، پھر ندہ نے عزیزم مولوی عبیداللہ انور سلمہ فاضل و متخصص جامعہ دارالعلوم کراچی اور رفیق شعبہ موسوعۃ الحدیث کو یہ یہ تخریج شدہ احادیث نظر ثانی کے لئے دیں، ماشاء اللہ انہوں نے بہت قاعدہ اور سلیقہ سے اصل سے مراجعت اور تخریج کی خدمت انجام دی جس سے بندہ کواطمینان ہوا، چنانچہ جہاں جہاں راوی میں فرق ظاہر ہوایا کسی حدیث پاک کے الفاظ میں تبدیلی معلوم ہوئی وہ حاشیہ میں کردی ہے تاکہ دوسرے اہلِ علم کے لئے بھی مفید ہو ، البتہ جہاں جہاں حدیث شریف کے الفاظ میں کاتب کی غلطی معلوم ہوئی وہاں متن میں اصلاح کردی ہے۔

بندہ مذکورہ بالا تینوں حضرات کا شکریہ اداکرتاہے کہ انہوں نے اس چہل حدیث کی تخریج کی خدمت انجام دی، اللہ پاک ان سب کے علم و عمل میں برکت و ترقی عطافرمائیں، اور ہم سب کو اپنے دین مخلصانہ خدمت کی توفیق بخشیں اور خاتمہ ایمان پر فرمائیں، آمین

عام مسلمان خواتین وحضرات اور علماء کرام اور مدارس کے ذمہ داران سے درخواست ہے کہ یہ آسان چہل حدیث پڑھیں یاد کریں اور مسلمانوں میں زیادہ سے زیادہ پھلائیں اور اپنے اپنے مدرسہ کے طلباء اور طالبات کو یاد کرائیں، اور امت کے فائدہ کی چالیس حدیثیں امت کو پہنچانے کا ثواب حاصل کریں۔ اللہ پاک توفیق بخشیں، آمین

 

وصلّى الله تعالىٰ علىٰ النبى الكريم محمد واٰله وأصحابه أجمعين

 

 

/* ]]> */