موت کی بدعات اور رسمیں

Scan-181011-0001 (2)_1

موت کی بدعات اور رسمیں

طبع جدید : طبع جدید : ۱۴۳۳/۰۶/۰۵
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 108
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 7.53. MB

بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد للہ رب العلمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الکریم محمد و االہ اجمعین
امابعد!

کافی عرصہ پہلے بندے کا ’’موت کے وقت کی بدعات اور رسموں‘‘ کے بارے میں بیان ہواتھا،جس میں موت کے وقت اور موت کے بعد جو بدعات اور رسمیں آج کل رائج ہیں، ان کی نشاندہی کی گئی تھی، اور ان کانا جائز ہونا بتایا گیا تھا،اور ان سے بچنے کی تلقین کی گئی تھی،جس کو’’موت کے وقت کی بدعت‘‘ کے نام سے مولا عبداللہ میمن صاحب مد ظلہم نے’’ میمن اسلامک پبلشرز‘‘ سے شائع کیا تھا، جو کافی پسند کیا گیا،اب یہ رسا ل مکتبہ الاسلام کراچی سے شائع کیا جارہا ہے، اور اس میں قبرستان جانے کا طریقہ اور آداب کا اضافہ کیا گیاہے۔
نیز سیدی حضرت ڈاکٹر عبدالحی صاحب عارفی کی معروف کتاب’’احکامِ میت‘‘ کا بابِ ہشتم جس کا عنوان ہے:’’ بدعات اور غلت رسمیں‘‘ بندے کا لکھا ہواہے،اس میں بھی موت کی موّجہ بدعات اور غلط رسموں کا ذکر ہے،خیال آیا کہ وہ بھی اس کے ساتھ شائع کرنا چاہئے،تاکہ مسلمانوں کو زادہ سے زادہ فادہ ہو، اس لے اس باب میں کچھ ترمیم کرکے بدعات اور رسومات والا حصہ شائع کیا جا رہا ہے، اس طرح اس رسالہ کے دو حصے ہوں گے،’’پہلا حصہ‘‘ اور ’’دوسرا حصہ‘‘ دونوں کے نام موت کی بدعات اور رسمیں رکھا گیا ہے۔
دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس کو قبول فرمائے،اور مسلمانوں کو بدعات اور رسومات ختم کرکے شریعت و سنّت کا طریقہ اختیار کرنے کی توفیق دے،آمین۔

 

بندہ عبدالرّوف سکھروی
۵/۶/۱۴۳۳ھ

/* ]]> */