مسائلِ اعتکاف اور اعتکاف کی خوبیاں

Scan-181022-0001_1

مسائلِ اعتکاف اور اعتکاف کی خوبیاں

طبع جدید : ۱۴۲۰/۱/ طبع جدید : ھجری ۲۴ْ
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 113
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز 06 : 11 MB

اعتکاف کی خوبیاں

پیش لفظ

الحمد لله رب العالمين والعاقبة للمتقين والصلوٰة والسلام على رسوله محمد وآله واصحابه اجميعن

اما بعد!

            احقر کے والد ماجد حضرت مولانا مفتی عبد الحکیم   ؒ کو اللہ تعالی ٰ نے دین کی خدمت اور مسلمانوں کی اصلاح و تربیت  کے لئے خاص توفیق سے نوازا تھا، آپ کا اندازِ تعلیم نہایت آسان اور مشفقانہ تھا، ہر شخص بآسانی آپ سے استفادہ کر سکتا تھا، سکھر کی معروف مسجد نورانی مسجد میں ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسنون اعتکاف فرمانے کا معمول تھا، اعتکاف کے موضوع پر آپ نے ایک جامع رسالہ  “اعتکاف کے فضائل ومسائل” تحریر فرمایاتھا، لیکن وہ شائع نہیں ہوسکا اس میں اعتکاف کے فضائل ومسائل کے علاوہ اعتکاف کی خوبیان اور محاسن ، اعتکاف کی حکمتیں اور آداب بھی تفصیل سے بیان فرمائے تھے جو ماہنامہ البلاغ میں شائع ہو چکے ہیں ، اب ان کو کتابی شکل میں مرتب کرکے شائع کیا جارہا ہے تاکہ اعتکاف کرنے والے ان سے استفادہ کر سکیں، چنانچہ اگر معتکفین ان مضامین کو چند  بار توجہ سے پڑھ لیں  تو انشاء اللہ تعالیٰ اعتکاف کی روح ان کے ذہن نشین ہو جائے گی  اور انہیں اعتکاف کی قدرو قیمت معلوم ہوجائیگی، اللہ تعالیٰ حضرت والد صاحب  ؒ کی اس کاوش کو قبول فرمائیں اور اعتکاف کرنے والوں کو اس سے خوب فائدہ اٹھانے کی توفیق دیں۔ آمین

 

بندہ عبد الرّؤف سکھروی

جامعہ دارالعلوم کراچی

۱۴۲۹-۸-۱۴

/* ]]> */