لعنت والے کام اور ناجائز معاملات

lanat waly kam

لعنت والے کام اور ناجائز معاملات

طبع جدید : طبع جدید :۹ ربیعالاول ۱۴۴۰ھ
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 48
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : MB 65.38

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد اللہ رب العالمین والعا قبۃ للمتقین والصلوۃ والسلام علی رسولہ الکریم محمد وآلہ واصحابہ اجمعین
امّا بعد!

برادرِ محترم جناب بابر علی صاحب عرصہ سے اپنے احباب کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو رائج الوقت گناہوں سے بچنے کی تعلیم و تلقین کرتے رہتے ہیں اور ان کا انداز تبلیغی جماعت کی طرح ہے اس لئے روز بروز مفید اور مقبول ہورہا ہے، اللہ پاک اس میں اور زیادہ خیر و بر کت عطا فر مائیں اور امتِ مسلمہ کیلئے نا فع بنائیں۔آمین!
موصوف اس سلسلہ میں شیخ الا سلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہم کو وقتاً فو قتاً اپنے کام کی صورتحال بتا کر رہنمائی لیتے رہتے ہیں اور بندہ سے بھی مشورہ کرتے رہتے ہیں، چنانچہ انہوں نے مختلف اوقات میں بندہ سے لعنت والے کاموں کی فہرست اور آجکل جو نا جائز معاملات رائج ہیں ان کی فہرست تیار کرنے کی فرمائش کی تا کہ وہ مسجد و غیرہ میں جا کر مسلمانوں کو ان گناہوں سے بچنے کی تر غیب دیں اور یہ فہرست سنادیا کریں، اس طرح مسلمانوں کو ان گناہوں سے بچنا آسان ہوگا۔ مجھے ان کی فرمائش پسند آئی اور اس کی ضرورت محسوس کی، لہٰذا بندہ نے ان کی فرمائش قبول کرلی اور قرآن و حدیث کے حوالوں سے یپ فہرست تیار کردی۔
اس کے بعد منا سب معلوم ہوا کہ اس کو کتابچہ کی شکل میں مرتب کرکے شائع کیا جائے تاکہ اس کا لینا دینا اور پڑھنا سننا آسان ہو۔
اس کام کی تکمیل میں عزیز مولوی محمد حذیفہ سلّمہ، اللہ تعالیٰ جو دارالا فتاء جامعہ دارالعلوم کراچی میں رفیقِ دارالافتاء ہیں ان کی محنت بہت زیادہ ہے، اللہ تعا لیٰ انہیں اس کی بہترن جزاء عطا فرمائیں اور امتِ مسلمہ کی صلاھ و فلاح کیلئے اس کا وش کو قبول فرمائیں۔ آمین یا رب العا لمین، بحربۃ سید المرسلین وخاتم النبیین محمد وّلہ والصحابہ الی یو م الدین

بندہ عبدالروف سکھروی
۹/ربیع الاول ۱۴۴۰ھ
جا معہ دارالعلوم کرا چی