تقریب النووی کی آسان اردو کی شرح

taqreeb-ul-nawawi_ki_asan_urdu_sharah

تقریب النووی کی آسان اردو کی شرح

طبع جدید : طبع جدید : ۲۶ محر الحرام ۱۴۳۴ھ
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 275
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : MB 35.33

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد لله رب العٰلمین والعاقبۃ للمتقین والصلٰوۃ والسلام علیٰ رسولہ الکریم محمدو وآلہ واصحابہ اجمعین

اما بعد!

فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا محمد جنید بن الیاس صاحب نے ؁۱۴۳۰ھ  میں ناچیز کا ”تقریب  النووی “کا  درس قلمبند کیا ، اور احقر کو دکھایا جو احقر کو پسند آیا، احقر نے اس کو از سرِ نو مرتب کرنے کے لئے کہا اور اس میں چند اُمور پیش نظر رکھنے کا مشورہ دیا ، تاکہ یہ درس زیادہ آسان، عام فہم اور مفید ہو، ماشاء اللہ موصوف نے ان کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے خوش اسلوبی اور سلیقہ سے اس کو دوبارہ مرتب کیا اور مجھے دِکھاتے رہے، اس طرح اس کی تکمیل ہوئی۔

پھر؁۱۴۳۴ھ میں ”تقریب النووی“ کا سبق دوبارہ احقر کے پاس آیاتو اس پر مزید نظرِ ثانی کا موقع ملا، پھر موصوف اور دیگر احباب کا تقاضا ہوا کہ اس کو شائع کرنا چاہئے، تاکہ طلباء اس سے  فائدہ اُٹھا سکیں، بندہ کوبھی ان کی فرمائش پسند آئی بندہ نے اس کانام تقریب النووی کی آسان شرح رکھاہے۔

 اسکی ترتیب و اشاعت محض حق تعالیٰ کا فضل ہے، دل سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ موصوف کی اس محنت وکاش کو قبول فرمائیں اور طلباء و اساتذہ کے لئے اس کو زیادہ سے زیادہ نافع اور مفید بنائیں اور صدقۂ جاریہ بنائیں۔

 آمین بحرمة سيّد المرسلين محمّد و آله وأصحابه أجمعين الىٰ يوم الدين

 

بنده عبدالرّؤف سکھر وی عفاء اللہ عنہ

جامعہ دار العلوم کراچی

۲۶/محرم الحرام۱۴۳۴ھ

/* ]]> */