تاریخِ اسلام

Scan-200715-0001

تاریخِ اسلام

طبع جدید : طبع جدید : ۔۔۔۔
ناشر : ناشر : مکتبۃ الاسلام کراچی
کل صفحات : کل صفحات : 418
ڈاؤن لوڈ سائز : سائز : 39. MB

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الحمد لل وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ

اما بعد!

برادر ِ عزیز مولانا صادق الامین عزیزی صاحب ، جامعہ دارالعلوم کراچی کے فاضل اور جامعہ ریاض العلوم حیدر آباد میں استاذ اور معین مفتی ہیں، تدریس و افتاء کے ساتھ تاریخ و ادب اور تصنیف و تالیف کابھی ذوق رکھتے ہیں ، موصوف کی متعدد تصنیفات اور بھی ہیں جو زیور طبع سے آراستہ اور مقبول ہیں، وفاق المدارس کے نصاب میں التاریخ الاسلامی  کتاب داخل ہے جو کہ ڈاکٹر ابراہیم شریقی صاحب  کی تالف ہے، جس میں موصوف نے اختصار  و جامعیت کے ساتھ اسلام کی چودہ سو سال کی تاریخ  بیان کی ہے یہ کتاب اپنے موضوع کے لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل ہے، اس کے پڑھنے سے اسلام کی چودہ صدیوں کا نقشہ سامنے آجاتا ہے جس سے واقف ہونا  ایک عالم کے لئے ناگزیر ہے، اِسی لئے یہ وفاق المدار س کے نصاب میں داخل کی گئی ہے، لیکن عرصہ سے اس کے  اردو ترجمہ کی ضرورت محسوس ہورہی تھی کیونکہ طلباء کو اس کے سمجھنے میں دشواری پیش آرہی تھی ، اور اساتذۂ کرام کو بھی ، اس کا ترجمہ اور شرح نہ ہونے کی وجہ سے خاصی محنت کرنی پڑتی تھی، برادرِ محترم نے ضرورت کا ادراک کیا  اور اس کااردو میں ترجمہ کردیا، جس کانام  تاریخ اسلام (چودہ صدیوں پر محیط عہد ِ نبوی سے عصرِ حاضر تک) ہے ۔ احقر نے شروع سے آخر تک  اس کا مطالعہ کیا ، ترجمہ نہایت عام فہم اور بامحاورہ ہے، پڑھنے کے دوران یہ محسوس  نہیں ہوتا کہ یہ کسی کتاب کا ترجمہ ہے جو کمال کی بات ہے، ، موصوف نے اس کا جاندار مقدمہ بھی لکھا ہے، بہر حال اب اس کتاب سے اساتذۂ کرام، اور طلباءِ کرام، بلکہ عام لوگ بھی آسانی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

دل سے دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ آں عزیز کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عوام و خواص سب کےلئے نافع اور مفید بنائے، آمین۔

بندہ عبد الرّؤف سکھروی

جامعہ دارالعلوم کراچی

۲۔۱۲۔۱۴۳۰

 

/* ]]> */